ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انیل دیشمکھ کی گرفتاری ’ بی جے پی حکومت کا سیاسی انتقام‘: نواب ملک

انیل دیشمکھ کی گرفتاری ’ بی جے پی حکومت کا سیاسی انتقام‘: نواب ملک

Wed, 03 Nov 2021 12:53:36    S.O. News Service

ممبئی، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان نواب ملک نے گزشتہ روز کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی گرفتاری مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ مرکزی ایجنسی کا استعمال کرکے ’سیاسی انتقام‘ کی کارروائی ہے، ریاست کے اقلیتی فلاح بہبود کے وزیر نواب ملک نے ایک بار پھر ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے لیے بی جے پی پر زور دار حملہ کیا۔

وہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا کو خطاب کر رہے ہیں اور حسب معمول آج بھی انہوں نے دیشمکھ کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ غورطلب ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ سابق وزیر انیل دیشمکھ کے خلاف مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کی جبراً وصولی کے معاملے میں انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جانچ کی جا رہی ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کے ’سیاسی انتقام‘ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا اور اب وہ اسے مہاراشٹر میں دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’ستیہ میو جیتے‘ سچائی کی جیت ہوگی۔


Share: